- Details
- Written by admin
- Category: شبھات کے جوابات
- Hits: 1179
سوال: تمام چیزوں کو اللہ نے پیدا کیا ھے ، خود اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟
- Details
- Category: شبھات کے جوابات
- Hits: 2107
شبھات میں سے ایک شبہ جسے غربی دانشمندوں نے بیان کیا ہے یہ ہے کہ اگر اصل علیت کلیت سے متصف ہے تو پھر خدا کے لئے بھی علت کا ھونا ضروری ہے، حالانکہ اس کے لئے فرض یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی علت نھیں ہے لھذا بے علت خدا کو ماننا قانون علیت کا نقض کرنا اور عدم کلیت پر دلیل ہے، اور اگر قاعدہ علیت کی کلیت کو نہ مانیں تو پھر واجب الوجود کو ثابت کرنے کے لئے اس قاعدہ و قانون سے استفادہ نھیں کر سکتے، اس لئے کہ یہ ممکن ہے کہ کوئی یہ کھے کہ اصل مادہ یا انرجی خود بخود علت کے بغیر وجود میں آگیا ھو ، اور اس میں ھونے والے تغیرات کی وجہ سے تمام موجودات ظھور میں آئے ہیں۔
- Details
- Category: شبھات کے جوابات
- Hits: 2126
خدا شناسی کے ضمن میں ایک معمولی شبہ یہ ہے کس طرح ایک ایسے موجود پر ایمان لایا جا سکتا ہے کہ جو قابل درک نھیں ہے اور نہ ھی اسے حس کیا جاسکتا؟
یہ شبہ ھمیشہ ان لوگوں کے ذھنوں میں اٹھتا ہے کہ جو قوی فکر کے مالک نھیں ہیں، لیکن ایسے دانشور بھی ہیں کہ جنھوں نے اپنے تفکر کی بنیا د ''اصالت حس'' پر قائم کی ہے اور نا محسوس موجود سے انکار کیا ہے یا کم از کم اسے یقینی معرفت سے بعید سمجھا ہے۔
- Details
- Category: شبھات کے جوابات
- Hits: 2102
جامعہ شناسوں کی طرف سے جوشبہ پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ خدا پر اعتقاد رکھنا ، خوف و خطر کی وجہ سے ہے بجلی یا زلزلہ یا اسی طرح کے اور دوسرے خطرات کی وجہ سے یہ تصور وجود میں آیا ہے در اصل بشر نے اپنی روحی اطمینان کی خاطر (العیاذ باللہ) ایک خیالی موجود بنام ''اللہ'' کو مانا ہے اور اس کی عبادت میں مشغول ہے، اسی وجہ سے خطرات کے مقابلہ میں محافظت کا امکان جس قدر بڑ ھتی جاتی ہے یا خطرات ، حوادثات کے اسباب و علل جیسے جیسے آشکار ھوتے جاتے ہیں ویسے اسی اعتبار سے خدا پر ایمان ضعیف ھوتا جاتا ہے۔