www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حضرت امام علي عليہ السلام نے دولت مندوں کو نصيحت کرتے ھوۓ نھج البلاغہ کے خطبہ ۲۳ ميں فرمايا کہ اپنے عزيزوں اور رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کي مدد کرو

 اور ايک روشن دليل کے ذريعے انھيں اپني دولت کا ايک حصہ ان افراد پر خرچ کرنے کي ترغيب دي - فرماتے ہيں کہ :
" اے لوگو! انسان جتنا بھي دولت مند ھواپني قوم اور رشتہ داروں سے بےنياز نھيں کہ وہ اپنے ھاتھوں اور زبانوں سے اس حمايت کريں -
"أَيُّهَا النّاسُ إِنَّهُ لاَيَسْتَغْنِي الرَّجُلُ ـ وَ إِنْ کَانَ ذَا مَال ـ عَنْ عِتْرَتِهِ، وَ دِفَاعِهِمْ عَنْهُ بِأَيْدِيهِمْ وَ أَلسِنَتِهِمْ"-
 حقيقت ميں وہ سب سے بڑا گروہ ھوتا ہے جو اس کي پشتباني کرتے ہيں اور اس کي پريشاني اور مشکلات کو دور کرتے ہيں اور سخت حوادث کے موقع پر دوسرے کي نسبت وہ اس کے ساتھ زيادہ مھرباني کرتے ہيں -
(وَ هُمْ أَعْظَمُ النَّاسِ حَيْطَةً(۲) مِنْ وَرَائِهِ وَ أَلَمُّهُمْ(۳) لِشَعَثِهِ(۴) وَ أَعْطَفُهُمْ عَلَيْهِ عِنْدَ نَازِلَة إِذا نَزَلَتْ بِهِ)
اسي خطبہ کا ايک جز يہ ہے -
ديکھو تم ميں سے اگر کوئي شخص اپنے قريبيوں کو فقر و فاقہ ميں پائے تو ان کي احتياج کو اس امداد سے دُور کرنے ميں پھلو تھي نہ کرے جس کے روکنے سے يہ کچھ بڑھ نہ جائے گا اور صرف کرنے سے اس ميں کچھ کمي نہ ھو گي- جو شخص اپنے قبيلے کي اعانت سے ھاتھ روک ليتا ہے - تو اس کا تو ايک ھاتھ رکتا ہے ليکن وقت پڑنے پر بھت سے ھاتھ اس کي مدد سے رُک جاتے ہيں جو شخص نرم خو ھو وہ اپني قوم کي محبت ھميشہ باقي رکھ سکتا ہے شريف رضي فرماتے ہيں کہ يھاں پر غفيرة کے معني کثرت و زيادتي کے ہيں اور يہ عربوں کے قول الجم الغفير اور الجماء الغفير (اژدھام) سے ماخوذ ہے اور بعض روايتوں ميں غفيرہ کے بجائے عفوہ ہے اور عفوہ کسي شے کے عمدہ اور منتخب حصہ کو کھتے ہيں- يوں کھا جاتا ہے "اکلت عفو ة الطعام" يعني ميں نے منتخب اور عمدہ کھانا کھايا –" ومن يقبض يدہ عن عشيرتہ" (تا آخر کلام) کے متعلق فرماتے ہيں کہ اس جملہ کے معني کتے حسين و دلکش ہيں - حضرت کي مراد يہ ہے کہ جو شخص اپنے قبيلہ سے حُسنِ سلوک نھيں کرتا اس نے ايک ھي ھاتھ کي منفعت کو روکا- ليکن جب ان کي امداد کي ضرورت پڑے گي - اور ان کي ھمدردي و اعانت کے ليے لاچار و مضطرھو گا تو وہ ان سے بھت سے بڑھنے والے ھاتھوں اور اٹھنے والے قدموں کي ھمدردريوں اور چارہ سازيوں سے محروم ھو جائے گا-

Add comment


Security code
Refresh