www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حضرت علي عليہ السلام اور ان کے فرزند سيرت نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے پاسدار تھے اور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي پيروي کرتے ھوۓ سادہ زندگي بسر کيا کرتے تھے –

 آنحضرت(ص) نے فرمايا کہ خدا کي قسم ! ميں نے اپنے اس قميض ميں اتنے پيوند لگاۓ ہيں کہ اب رفوگر کو ديتے ھوۓ شرم آنے لگي ہے -
امام صادق عليہ السلام نے اپنے والد محترم سے روايت کرتے ھوۓ فرمايا :
" کوفہ ميں حضرت علي عليہ السلام لوگوں کو روٹي اور گوشت کھلاتے اور خود الگ کھانا کھاتے تھے - بعض لوگوں نے کھا کہ کاش ھم بھي ديکھتے کہ اميرالمومنين کي غذا کيا ہے ؟ پس کچھ لوگ ملاقات کے ليۓ امام عليہ السلام کي خدمت ميں حاضر ھوۓ - انھوں نے ان کي غذا کو ديکھا جو کچھ يوں تھي -
 گھي ميں بھگوۓ ھوۓ خشک روٹي کے ٹکرے جنھيں چند کھجوروں کے ساتھ ملايا گيا تھا اور ان کھجوروں کو ان کے ليۓ مدينہ سے لايا جاتا تھا
ابواسحاق سبيعي کھتے ہيں کہ ايک جمعہ کے دن ، ميں اپنے والد کے کندھے پر سوار تھا اور حضرت امام علي عليہ السلام خطبہ پڑھ رھے تھے - ميں نے ديکھا کہ آنحضرت اپنے ھاتھ کو ھلا رھے ہيں جيسے اپنے پيرھن کے آستين کو ھوا دے رھے ھوں - ميں نے اپنے والد سے کھا ! کيا اميرالمۆمنين کو گرمي لگ رھي ہے ؟
ميرے والد نے جواب ديا ! وہ گرمي اور سردي کو اھميت نہيں ديتے ہيں بلکہ انھوں نے اپنے پيرھن کو دھويا ہے اور چونکہ اس پيرھن کے سواء ان کے پاس کوئي دوسرا پيرھن نھيں ہے اس ليۓ مرطوب پيرھن ھي پھن رکھا ہے اور وہ اس ليے ايسا کر رھے ہيں تاکہ خشک ھو جاۓ -
کسي بھي ايسے صاحب اختيار و اقتدار کي مثال حضرت علي عليہ السلام جيسي نھيں ملتي کہ جس کا کھانا پينا اور اوڑھنا غريب ترين لوگوں کي طرح ھو اور انھوں نے اس نيک سيرت کو آخري سانس تک اپناۓ رکھا -

Add comment


Security code
Refresh