اسلامی جمھوریہ ایران نے علاقے میں مذھبی اختلافات کوھوادینے والے بیانات پرشدید احتجاج کیا ہے۔
مھرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے قطر کے سفیر سے بات چیت میں تفرقہ پیدا کرنے والے، مذھبی اختلافات کو ھوا دینے والے، قبائلی تعصب پیدا کرنے والے اور تکفیری گروھوں کو مضبوط بنانے والے بیانات پرسخت احتجاج کیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے علاقے میں تکفیری گروھوں کومضبوط کرنے، مذھبی اختلافات کو بھڑکانے کے لئے قبائلی تعصب کو ھوا دینے اور تفرقہ پیدا کرنے والے بیانات سامنے آنے نیز دین اسلام پرایمان رکھنے والوں کے درمیان نفرت وکینہ پیدا کرنے کی کوششوں پر قطر کے سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔