www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

قطر نے امداد رسانی کے ادارے ریڈکراس کے دائرے میں شام میں دھشتگردوں کو ھتھیار فراھم کیے ہیں ۔

 العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ایک انٹیلیجنس ادارے نے ایک اردنی باشندے حسین حمدان کہ جو قطر ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کئی کمپنیوں کا مالک ہے گرفتار کیا ہے ، حسین حمدان قطر کے ریڈکراس کے ادارے سے رقم دریافت کرنے کے ساتھ شام میں دھشتگردوں کو ھتھیار ارسال کرتا رھا ہے ۔ اس اردنی باشندے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شام میں خود بھی جنگ میں حصہ لیا ہے اور اب وہ لبنان واپس آیا تھا کہ شمالی لبنان میں طرابلس میں دھشتگردوں کو ھتھیار فراھم کرے ۔یاد رھے کہ شام میں امدادی اداروں کے دائرے میں اس ملک کے دھشتگردوں کو ھتھیار فراھم کرنے کا راز کافی عرصے پھلے فاش ھوچکا ہے اور اسی بنا پرشام کی حکومت نے غیرملکی امدادی اداروں کو براہ راست امداد فراھم کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh