ایران کے گیارھویں دور کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ھونے والے امید وار جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ آئندہ کی حکومت
اپنے وعدوں پر عمل کرے گي ۔ جناب حسن روحانی نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ پریس بریفنگ میں ملت ایران کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ھوئے کھا کہ ھمیں کینوں اور بد اخلاقیوں کو ختم کرکے ملک کے بھتر مستقبل کے لیئے سوچنا ہے ۔ ڈاکٹر روحانی نے حکومت تدبیر و امید کے اھم ترین اور فوری طور پر انجام پانے والے اقدام کےطور پر، عوام کے اقتصاد و معیشت میں بھتری کا ذکر کیا اور کھا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کی فراھمی اور معیشت میں استحکام لانا ، اس حکومت کے مختصر مدت کے پروگراموں ميں شامل ہے ۔ ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوۓ کہ تمام پڑوسی ممالک کےساتھ قریبی اور دوستانہ روابط کی برقراری آئندہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کھا کہ نئی حکومت کو دنیا کے ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا نیا موقع ھاتھ آیا ہے اور دنیا کے ممالک کوبھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاھیے تاکہ فریقین کے مفادات کی تکمیل ھو کیوں کہ اسلامی جمھوری ایران کے ساتھ تعامل اور مل کر کام کرنا علاقے کے تمام ملکوں کے فائدے میں ہے۔