جی ایٹ ممالک کا انتالیسواں سربراھی اجلاس شمالی آئرلینڈ میں شروع ھوگيا ہے۔ اجلاس سے قبل روس کے صدر نے مغربی ممالک کو شام میں
سلفی وھابی دھشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
جی ایٹ ممالک کا انتالیسواں سربراھی اجلاس شمالی آئرلینڈ میں پیر کو شروع ھوگيا ہے۔ اجلاس سے قبل روس کے صدر نے مغربی ممالک کو شام میں سلفی وھابی دھشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈیوڈ کیمرون نے روسی صدر سے ملاقات کے بعد کھا کہ یہ بات کسی ڈھکی چھپی نھیں کہ ان کے اور روسی صدر کے مابین شام کے معاملے پر اختلافات ہیں لیکن دونوں کا مقصد شام میں جاری کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔روسی صدر نے کھا کہ شام میں ایسے دھشت گردوں کی حمایت کرنا باعث شرم ھونا چاھیے جو انسانی گوشت کھانے پر فخر اور اپنے اس گھناؤنے عمل کی ویڈيو فلم بھی بناتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون جو اس اجلاس کے میزبان ہیں جوعالمی معاشی مسائل پر بھی بات چیت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پیر اور منگل کو ھونے والے اس اجلاس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، روس، امریکہ اور برطانیہ شریک ھونگے۔ شمالی آئرلینڈ میں جی ایٹ سربراھی اجلاس کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ممکنہ مظاھروں سے نمٹنے اور سکیورٹی کے لیے تقریباً آٹھ ھزار پولیس اھلکار تعینات کیے گئے ہیں۔