www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے ھاتھوں سعودی عرب کے سیکڑوں دھشتگردوں کی ھلاکت کی خبر دی ہے۔

پریس ٹی وی نے سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے حلب میں آپریشنوں کےدوران سعودی عرب کے سیکڑوں دھشتگردوں کو ھلاک کیا ہے۔ حلب شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ شام میں ھلاک ھونے والے ستر دھشتگردوں کی لاشیں سعودی عرب بھیجی گئي ہیں۔ سعودی عرب کے ایک ذریعے نے نام نہ ظاھر کئےجانے کی شرط پرکھا کہ دھشتگردوں کی لاشیں دمام میں شاہ فھد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتاری گئي ہیں۔ اس ذریعےکے مطابق سعودی عرب نے لاشوں کی ترسیل کے لئے کئي سفارتکاروں کو ترکی بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے آٹھ 8 ھزار دھشتگرد ملت شام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ واضح رھے شام میں سرگرم عمل دھشتگردوں کو امریکہ، صھیونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh