امریکہ نے شام کے ساتھ اردن کی سرحد پر آیف سولہ لڑاکا طیارے اور پیٹریاٹ میزائل نصب کر دیئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق امریکہ نے
اردن کے ساتھ فوجی مشقوں کے بھانے شام کے ساتھ اردن کی سرحد پر فوج اور طیارے لگادئے ہیں۔ یورونیوز نے پنٹاگوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اردن کی سرحد پر اپنا فوجی ساز وسامان اور پیٹریاٹ میزائل باقی رکھے گا۔ ادھر امریکہ کے تین سو میرینز اردن کے شمال میں شام کی سرحد کی طرف بڑھ رھے ہیں۔ امریکہ شام کے جنوبی علاقے میں چالیس کلومیٹر اندر تک ممنوعہ علاقہ بنا کر دھشتگردوں کے لئے کیمپ قائم کرنا چاھتا ہے۔