مصر کی "الدستور" تنظیم کے سربراہ محمد برادعی نے تاکید کی ہے کہ جس نظام حکومت میں اپوزیشن پارٹی کی توھین
کی جائے اور ۱۵۰ میلین شیعوں کو نجس کھا جائے اس نظام حکومت کو ایک دن بھی باقی رھنے کا حق نھیں ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت ثقافت میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے ساتھ البرادعی نے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ قاھرہ اسٹیڈیم میں ھونے والی ایک کانفرنس میں محمد مرسی کی موجودگی میں بعض شرکت کرنے والوں کی توھین کی گئی کھا: جب کسی نظام کا سربراہ بیٹھا ھو اور کچھ لوگ کھیں فلاں دن احتجاج کرنے والے کافر اور مشرک ہیں اور ۱۵۰ میلین شیعہ نجس ہیں جبکہ وہ خاموشی سے سنتا رھے اور تائید کرتا رھہے، ایسے نظام اور ایسے سربراہ کو ایک دن بھی باقی رھنے کا حق حاصل نھیں ہے۔
البرادعی نے تاکید کی کہ انقلاب مصر ابھی ختم نھیں ھوا ہے مصری دوبارہ میدان التحریر میں نکل سکتے ہیں۔