www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک باضابطہ پیغام میں انتخابات کے سیاسی اور 

جھادی عمل میں ایران کےغیور اور مومن عوام کی بھرپور اور حیرت انگیز شرکت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے اس عظیم الشان موجودگی کو سیاسی عمل کے فروغ اوراسلامی جمھوریہ پرعوام کے بھرپور اعتماد کی علامت قرار دیا۔

رھبر انقلاب اسلامی نے انتخابات میں حقیقی کامیابی کو ایران کی عظیم قوم کی کامیابی قرار دیتے ھوئے عوام کی قدردانی کی اور نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ھوئے ایک چھ نکاتی روڈ میپ پیش کیا ۔
در اثنا نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں انتخابی عمل میں بھر پور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی مثالی مشارکت کے پیش نظرجمھوریت اور ڈیموکریسی کا راگ الاپنے والی طاقتوں کو ملت ایران کے تعلق سے ان کے روئیے میں تبدیلی کی کی امید ظاھرکی۔
رھبر انقلاب کے بیان کا کامل متن:
24 خرداد مطابق 14 جون ، جمعہ کے دن انتخابات میں ولولہ انگیز سیاسی جھاد ایک عظیم اور شاندار امتحان تھا جس میں اسلامی جمھوریہ ایران کا پختہ،مصمم ، پرعزم اور امید افزا چھرہ دوستوں اور دشمنوں کے سامنے ایک بار پھر نمایاں ھوا، عوام کے اندر سیاسی بصیرت ،سیاسی رشد و نمو اور دینی عوامی حکومت پر اصرارایک درخشاں اور تابناک حقیقت ہے جسے آپ نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر عملی طور پر پایہ ثبوت تک پھنچا دیا اور اس طرح آپ نے دشمنوں اور حاسدوں کےبیھودہ اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا سحر باطل کرنے کے سلسلے میں اھم کردار ادا کیا ہے۔
اسلامی نظام کے ساتھ ایران اور ایرانی قوم کے مضبوط و مستحکم تعلق کو آپ کے عظیم جدوجھد و جھاد نے تمام بد نیت افراد کے سامنے نمایاں کردیا جنھوں نے سینکڑوں سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی سازشوں کے ذریعہ اس مقدس اعتماد اور پاک تعلق کو توڑنے اور اسےکمزور کرنے کی بھر پورکوششیں کیں۔
ایران کی غیور و بھادر قوم نے کل کے انتخابات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے میں عظیم ظرفیت ،متانت، خردمندی اور عقلمندی کا بھترین اور شاندار ثبوت پیش کیا۔ اور اپنے ملک، اپنے قومی مفادات، اور اپنے امید افزا مستقبل کو بیمہ(محفوظ) کردیا۔
کل کے انتخابات میں ایرانی قوم حقیقی معنی میں کامیاب ھوئی ہے اور اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے اس نےمضبوط اور استوار قدم اٹھایا اور اپنے ناقابل تسخير گوھر، اور مصمم و بانشاط چھرے اور ایمان و امید سے سرشار اور لبریز دل کو نمائش کے طور پرپیش کیا۔
میں خدا وند علیم و حکیم کی رحمت اور اس کے لطف و کرم کے سامنے عجز و انکساری اور خضوع و خشوع کے ساتھ اپنی پیشانی اس کی بارگاہ میں شکر و سپاس کے لئے خم کرتا ھوں اور اپنے آپ کو اور آپ کو اس عظیم نعمت کی قدر و قیمت جاننے کے لئے اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرنے کی سفارش کرتا ھوں اور حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی خدمت میں مخلصانہ سلام پیش کرتا ھوں۔ عزیز قوم اور منتخب صدر جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتا ھوں اور ان کی اور قوم کے ھر فرد کی خدمت میں چند نکات پیش کرتا ھوں:
1 : اب جبکہ سیاسی رزم و جھاد بروز جمعہ 24 خرداد مطابق 14 جون کو ایرانی قوم اور اسلامی جمھوری نظام کی فتح و کامیابی کے ساتھ سرانجام کو پھنچ گیا ہے لھذا اب رقابت کے ولولہ انگیز ایام اور ھفتوں کو باھمی تعاون اور دوستی میں تبدیل کرنا چاھئے اور رقیب امیدواروں کے حامیوں کو حلم و بردباری، متانت و دانائی کے ساتھ اپنا شائستہ کردار ادا کرنا چاھیے اور ھر ایسے احساس، رفتار ، گفتار ، خوشی اور مسرت سے پرھیز کرنا چاھیے جو شان و عظمت اور انسانی شرافت و کرامت کے خلاف ھو اور عوام کے احساسات کے ساتھ بد نیت افراد کو کھیلنےکا موقع نھیں دینا چاھیے، انھیں پلید اھداف تک پھنچنے کی اجازت نھیں دینی چاھیے اور دشمنوں کی سازشوں کو غیر مؤثر بنانے اور ملک کی سلامتی کے لئے قومی اتحاد و یکجھتی پر خاص توجہ مبذول کرنی چاھیے کیونکہ قومی اتحاد، اسلامی نظام کابھترین پشتپناہ ہے۔
2 : منتخب صدر پوری قوم کے صدر ہیں، اور سب کو چاھیے کہ وہ بڑے اھداف تک پھنچنے کے لئےصدر اور ان کے ساتھیوں سے بھر پور تعاون کریں اور ان کی متعھد حکومت جن منصوبوں اور پروگراموں پر کام کرنا چاھتی ہے سبھی اس میں ان کے ساتھ مخلصانہ مدد اور تعاون کریں۔
3 : اب ھفتوں کی باتیں سننے کے بعد کام اور عمل کی باری ہے منتخب صدر کے پاس سرکاری طور پر ذمہ داری سنبھالنے تک اچھی خاصی فرصت باقی ہے اور اس سے انھیں بھترین استفادہ کرنا چاھیے اور صدارتی عھدے کے آغاز پر جن اھم اور عظيم کاموں کو انجام دینے کی ضرورت ہے ان کو کسی وقفہ کے بغیر شروع کردینا چاھیے۔
4 : دوسرے صدارتی امیدواروں کی شرکت اور ان کی تلاش و کوشش کے بغیر انتخاباتی جھاد کو عملی جامہ پھنانا ممکن نھیں تھا اور میں ان تمام افراد اور شخصیات کا مخلصانہ طور پر شکریہ ادا کرتا ھوں جنھوں نے اس میدان میں قدم رکھا اور لوگوں کے اندر شوق و ولولہ پیدا کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی ، میں انھیں دعوت دیتا ھوں کہ وہ انقلاب اسلامی کے مختلف میدانوں میں اپنا بھر پورکردار اداکریں۔
 5 : میں پوری قوم، بالخصوص مراجع عظام، علماء اعلام، سیاسی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی ممتاز شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنھوں نے ایک بار پھر تاریخی اور یادگار تاریخ رقم کرنے میں اپنا گرانقدر اور اھم کردار اداکیا۔ میں صدارتی انتخابات اور شھری اور دیھی کونسلوں کے انتخابات منعقد کرانے والے اھلکاروں بالخصوص وزارت داخلہ و گارڈین کونسل کے اھلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ھوں جنھوں نے صبر و تحمل کے ساتھ اس سلسلے میں زحمات برداشت کیں اور اس سنگين بوجھ کو مکمل امانتداری کے ساتھ منزل مقصود تک پھنچایا اور سکیورٹی اھلکاروں اور ان سے تعاون کرنےوالےتمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ھوں جنھوں نے ملک بھر کے دوردراز علاقوں میں اس عظیم کام کو انجام دینے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دیا ،میں اللہ تعالی کی بارگاہ سےان کے لئے اجر و ثواب طلب کرتا ھوں۔
 6 : قومی ریڈیو و ٹی وی کے اھلکاروں ، ھنرمندوں اور ماھرین کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری سمجھتا ھوں جنھوں نے اپنی خلاقانہ تدبیر کے ذریعہ صدارتی امیدواروں کے اھداف، افکار اورنظریات کو صاف و صریح طور پر بیان کرنے اور دنیا کے سامنے اسلامی جمھوری نظام کی طاقت و قدرت کو آشکار اور نمایاں کرنے کے سلسلےمیں اھم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے اجر و ثواب اور توفیق طلب کرتا ھوں۔
 آخرمیں اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت پر خضوع و خشوع کے ساتھ اس کا شکر و سپاس ادا کرتا ھوں۔ حضرت امام (رہ) ، شھداء اور جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں اور ملک و قوم کے بھتر اوردرخشاں مستقبل کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتا ھوں۔
 السّلام علیکم و رحمتہ الله
سیّدعلی خامنه ای25 خرداد ماه 1392 / مطابق 15 جون 2013
 

Add comment


Security code
Refresh