عراق کے مختلف علاقوں میں دھشتگردانہ حملوں میں پینتیس افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔ اصوات العراق نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے
جنوبی علاقے الکوت و العزیزیہ کے علاقوں میں دو کا ربم دھماکوں میں گيارہ افراد مارے گئے ہیں۔ بغداد کے شمال میں راشدیہ علاقے میں بھی ایک بم دھماکہ ھوا جس میں ایک شخص جان بحق اور پانچ زخمی ھوگئے۔ ادھر صوبہ ذی قار کے شھر ناصریہ میں دو بم دھماکے ھوئے جن میں دس افراد جاں بحق اور بیس زخمی ھوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف میں بھی ایک بم دھماکہ ھوا تاھم اس میں کسی طرح کا جانی نقصان نھیں ھوا۔