www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 امریکہ شام میں سرگرم عمل دھشتگردوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے لیس کرے گا۔ سوریاالان ویب سائٹ کے مطابق شام میں

 برسرپیکار دھشتگرد گروہ آزاد فوج نے کھا ہے کہ امریکہ اسے اوسا اینٹی ایرکرافٹ میزائل دے گا۔ اوسامیزائیل روسی ساخت کا ہے اور مشرقی یورپ کے ممالک کے پاس یہ میزائل ہے۔ ملت شام کے خلاف جنگ میں مشغول دھشتگردوں کا کھنا ہےکہ امریکہ نے انھیں اپنے ھتھیار دینے سے انکار کردیا ہے اور انھیں مشرقی یورپ کی ساخت کے ھتھیار دئے جائيں گے۔ دراین اثنا فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز سے پھلے برطانیہ میں شام میں جنگ شروع کرنے کی سازشیں تیار کی جارھی تھیں۔ رولان دوما نے ایل سی پی چینل سے گفتگو میں کھا کہ شام میں بحران کے آغاز سے دو برس قبل انھوں نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا جس میں برطانوی حکام نے اعتراف کیا تھا کہ وہ شام میں جنگ شروع کروانے کی منصوبہ بندی کررھے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ شام میں جاری جنگ کی منصوبہ بندی برطانیہ میں کی گئي تھی اور برطانوی حکام نے ان سے بھی درخواست کی تھی کہ ان کاملک بھی اس میں شامل ھوسکتا ہے۔ فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ برطانیہ کی جانب سے شام کی مخالفت کی وجہ کیا ہے تو انھوں نے کھا کہ بشاراسد کی حکومت کو ختم کرنا کیونکہ وہ صھیونی حکومت کے مخالف ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh