www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران کے گیارھویں صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار حسن روحانی کا آج ووٹوں کی گنتی ختم ھونے پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

انھوں نے 18,613,329 حاصل کئے جو کل ووٹوں کا 50.70 فیصد ہے۔ انکے مقابلے میں موجود امیدواروں میں ایران کے میئر محمد باقر قالیباف دوسرے نمبر پر رھے جنھوں نے مجموعی طور پر 5,073,652 ووٹ حاصل کئے جو کل ووٹوں کا 15.76 فیصد ہے۔ ان کے بعد محسن رضائی، سعید جلیلی، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور محمد غرضی ہیں جنھوں نے بالاترتیب 3,593,507 (11.16%) ، 3,665,234 (11.38%) ، 1,969,351 (6.11%) ، 391,840 (1.21%) ووٹ حاصل کئے۔
مصطفی محمد نجار کے مطابق ۳ کروڑ ۶۷ لاکھ ۱۳ ھزار ۳۲۹ افراد نے اپنے ووٹ ڈالنے کے حق کو استعمال کیا یعنی ووٹ ڈالنے کی شرح ۷۲۔۷ فیصد رھی جو کی کسی بھی جمھوری ملک میں ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh