www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے علاقے داریا میں شامی فوج اور تکفیری دھشتگردوں کے درمیان ھوئی جھڑپوں کی وجہ سے اس شھر میں واقع حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کو کافی نقصان پھنچا ہے۔

شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے" داریا" کو تکفیری دھشتگردوں کے تسلط سے آزاد کروانے کے بعد اس شھر میں ان کے ناپاک وجود سے ھوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق اس شھر میں دھشتگردوں اور شامی فوج کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں روضہ حضرت سکینہ سلام اللہ علیہ کو بھی کافی نقصان پھنچا ہے۔
العالم کے نامہ نگار کے مطابق دھشتگردوں کا ایک گروہ روضہ حضرت سکینہ (س) میں گھسا ھوا تھا جسے بغیر کسی کاروائی کے باھر نکالنا ناممکن تھا۔
شامی فوج کے ایک افیسر نے نامہ نگار سے گفتگو میں بتایا: دھشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں روضہ کو کافی نقصان پھنچا ہے لیکن اب جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضہ پر ھمارا مکمل کنٹرول ھو گیا ہے تاھم کوشش کر رھے ہیں شھر داریا کو مکمل طور پر اپنے کنڑول میں لیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے " البرزہ" اور " القابون" میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں مسلح افراد کے دسیوں عناصر کی ھلاکتوں کی اطلاع موصول ھوئی ہے۔
شامی فوج کے افیسر نے مزید بتایا ہے کہ فوج دھشتگردوں کو اپنے محاصرے میں لینے کے لیے "جویر" اور "برزہ"کے علاقوں تک آگے بڑھ گئی ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی دھشتگردوں سے پاک کر کے اپنے کنٹرول میں لے لے۔
اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران دھشتگردوں نے تین راکٹ دمشق کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر داغے جن کے نتیجے میں کافی مالی نقصان ھوا۔
ایک شامی فوجی نے نامہ نگار کو بتایا: دھشتگرد آپسی اختلاف کی بنا پر پاش پاش ھو رھے ہیں اور ان کی کثیر تعداد ھمارے ھاتھوں ھلاک ھو چکی ہے۔ عنقریب " ریف الشام" کے علاقے کو بھی ھم آزاد کروا لیں گے۔
عینی شاھدین کا کھنا ہے کہ شامی فوج کو قدم بقدم کامیابیاں حاصل ھو رھی ہیں اور وہ دمشق کے اطراف میں واقع بھت سارے علاقوں پر اپنا کنڑول حاصل کر چکی ہے جبکہ پھلے ان علاقوں پر دھشتگرد مسلط تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh