www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کی قومی آشتی کے وزیر علی حیدر نے کھا ہے کہ ترکی کی مستقبل کی سیاست میں اس ملک کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کا کوئي کردار نھیں ھوگا۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر نے ترکی کی حالیہ بدامنی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ترکی کے آئندہ کی سیاسی صورتحال میں رجب طیب اردوغان کا کوئي کردار نھیں ھوگا۔ ان کا سیاسی مستقبل ختم ھوچکا ہے ۔وہ مظاھرین کے قانونی مطالبات سننے کے لۓ بھی آمادہ نھیں ہیں۔ علی حیدر نے مزید کھا کہ شام کے عوام کی کامیابیاں شام کی سرزمین تک محدود نھیں رھیں گی بلکہ ان کا دائرہ پورے خطے تک پھیل جائے گا۔ علی حیدر نے شام کے بحران کے حل سے متعلق بلائی جانے والی جنیوا دو کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ کو کانفرنس کے لۓ ایک ٹیم تشکیل دینے کا کوئي حق حاصل نھیں ہے ۔ اور یورپ بھی اس کانفرنس سے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررھا ہے۔
واضح رھے کہ امریکی اور روسی حکام اس سے قبل جنیوا ایک معاھدے میں طے شدہ اصولوں کے مطابق جنیوا دو کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں آپس میں اتفاق رائے تک پھنچ چکے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh