شام کے صدر بشاراسد کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئي۔ لبنان کے اخبار الدیار نے ایک عرب ملک کے سفیر کے حوالے سے رپورٹ دیتے ھوئے
کھا ہے کہ دھشتگردوں نے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی سازش بنائي تھی جسے فوج نے ناکام بنادیا۔ اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے صدر بشار اسد کے طیارے کو دمشق سے اڑنے کے بعدمیزائل کا نشانہ بنانے کی سازش تیار کی تھی جسے شام کی انٹلیجنس نے ناکام بنادیا۔ اس رپورٹ کے مطابق النصرۃ دھشتگرد گروہ نے سام سات میزائل سے بشار اسد کے طیاروں کونشانہ بنانے کا پلان بنایا تھا۔ اس سازش کا انکشاف ھونے کے بعد النصرۃ دھشتگرد گروہ کے نو افراد اور ایک سابق شامی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گيا۔ الدیار اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ صھیونی فوج کا خصوصی انٹلجنس شعبہ مغربی علاقائي ایجنٹوں کے ھمراہ شام میں سرگرم عمل ہے اور دھشتگردوں کو انٹلجنس معلومات فراھم کررھا ہے۔