شام کی فوج نے ایک دہشتگرد گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو کیمیاوی ھتھیاروں سے حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
المنار اخبار کی آج کی اشاعت کے مطابق شام کی فوج نے جبھۃ النصرہ کے دو دھشتگردوں کوگرفتار کرنے کے بعد ان دھشتگردوں کوگرفتار کرلیا جو کیمیاوی ھتھیاروں سے حملے کرنا چاھتے تھے۔ جبھۃ النصرہ کے گرفتار شدہ دھشتگرد یورپی شھری ہیں اور ایک برس سے شام کی حکومت کے خلاف لڑرھے ہیں۔ انھیں دمشق کے مضافات میں ایک متروکہ گودام کے پاس سے گرفتار کیا گيا۔ شام کی فوج کے مطابق یہ دھشتگرد ایسے گروہ کے سرغنے ہیں جو شام میں کیمیاوی حملوں کی سازش تیار کررھے تھے اور ان کی گرفتاری سے تیرہ دھشتگردوں کا گروہ بھی پکڑا گيا ہے۔ واضح رھے مغربی ممالک ایسے عالم میں شام میں کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظھار کررھے ہیں جب کہ انھوں نے خود یہ مھلک ھتھیار دھشتگردوں دئیے ہیں۔