www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پشاور کے علاقے گلبھار کی امامیہ کالونی میں مسجد کے باھر بم دھماکے میں 2 افراد شھید جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ھو گئے ہیں

جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رھی ہے۔
دھماکہ ایک شیعہ مسجد و امام بارگاہ کے باھر کیا گیا ہے جس میں اب تک 2 افراد شھید ھو چکے ہیں اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ھوئے ہیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پھنچا ہے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پھنچ گئی ہیں۔ عینی شاھدین کے مطابق پانچ کلو وزنی بم ایک موٹر سائکل میں نصب تھا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پاکستان میں آئے دن دھشت گردی کے واقعات میں کئی بے گناھوں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ آج بھی مختلف واقعات میں اب تک 20 سے زائد افراد کے جاں بحق ھونے کی اطلاعات موصول ھوئی ہیں جن میں سے ۱۶ افراد کو پاکستان کے سب سے بڑے شھر کراچی میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں دو کم سن بچے بھی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh