شام میں جنگ کے مثبت نتائج اور شامی حکومت کی فتح عالمی استکبار اور صھیونیت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ھو گا۔
لبنان کے ایک بزرگ عالم دین علامہ عفیف نابلسی نے شام میں سرگرم دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرنے کو ضروری قرار دیتے ھوئے تاکید کی ہے کہ شامی حکومت اس وقت دین مبین اسلام کے دشمنوں، ظالموں، منافقوں اور فاسقوں کے ساتھ جنگ میں سرگرم ہے۔
انھوں نے کھا: شام میں صھیونی اجنڈے کے مقابلے میں مزاحمت کی مخالفت کرنا گویا صھیونیت کے مقاصد کو تقویت پھنچانا ہے۔
لبنان کے اس عالم دین نے تاکید کی کہ شام کے خلاف جنگ کے ناجائز مقاصد کے مقابلہ میں لبنان کی مزاحمت پوری آگاھی اور بصیرت کے ساتھ ہے، لبنان صھیونیت کے خلاف اپنی مزاحمت سے کبھی پیچھے نھیں ھٹ سکتا۔
علامہ نابلسی نے مزید کھا: لبنان عالمی استکبار کے مقابلے میں مزاحمت کر کے جھان اسلام کا دفاع کر رھا ہے۔
انھوں نے کھا: افسوس سے کھنا پڑتا ہے کہ بعض اسلامی ممالک اور اسلام کا پرچار کرنے والے مسلمان نما افراد لبنان اور شام میں فتنہ اور فساد کو مزید ھوا دے کر اور فتنہ پروروں کی پوری حمایت کر کے صھیونی اجنڈے کو پایہ تکمیل تک پھنچا رھے ہیں۔
علامہ نابلسی نے مزید کھا: آج ھم پھر ایک امتحان اور ابتلاء کی منزل میں ہیں اور شام میں جنگ کے مثبت نتائج اور شامی حکومت کی فتح عالمی استکبار اور صھیونیت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ھو گا۔