چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اپنے پھلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پھنچ گئے،چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ھزار خان کھوسو نے
ان کا استقبال کیا،اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراھان بھی موجود تھے۔ معزز مھمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چین کے وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران وہ صدر ، وزیر اعظم اور میاں نواز شریف سمیت قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ادھرچینی وزیر اعظم کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ریڈ زون کو سیل کر کے شھر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس اھلکار فوج کی معاونت کریں گے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راول پنڈی، اسلام آباد میں آج دن10بجے سے دوپھر 2بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جا ئے گی .
ماھرین چینی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کو انتھائی اھم قرار دے رھے ہیں اور ان کا کھناہے کہ پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبے کی بھتری کے لیے چین سے تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چین نے پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیاروں،جدید فریگیٹس سمیت کئی دفاعی آلات بنانے کی صلاحیت پاکستان کو دی۔ ماھرین توقع ظاھر کر رھے ہیں کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پرجھاں سائنس وٹیکنالوجی اور دیگرکئی معاھدے ھوں گے وھاں پاکستان کوسول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی فراھمی کے معاملے پر بھی مثبت پیش رفت ھو سکتی ہے۔