www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر آل خلیفہ کے کارندوں کے ذریعے کئے جانے والے حملے اور انقلابیوں کے دلوں میں خوف و ھراس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کے بعد

نہ صرف بحرین کے انقلابی اور غیور عوام دب کر بیٹھ نھیں گئے بلکہ مختلف جگھوں پر احتجاجی مظاھرے کر کے آل خلیفہ کے اس شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ھوئے اپنے انقلابی قائد عیسی قاسم کے ساتھ جانی مالی حمایت کا اظھار کیا۔
معلوم رھے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے کل صبح ۔بروز جمعہ ۱۷ مئی۔ بحرین کے بزرگ عالم دین اور تحریک بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا۔
منامہ کے مغربی علاقے میں واقع شھر" الدراز" میں بحرین پر مسلط آل خلیفہ کے فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے ان کے گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
آل خلیفہ کے بھونڈے اقدام پر جھان اسلام کی مختلف تنظیموں، اھم شخصیتوں اور سیاسی اداروں نے اپنے اپنے بیانات جاری کر کے اس کی مذمت کی۔
ذیل میں دی گئی رپورٹ میں بحرین سے متعلق دو دن کے واقعات کا خلاصہ پیش کیا جا رھا ہے:
بحرینی علماء کی مذمت
 آل خلیفہ مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت میں بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان صادر کر کے اس شرمناک عمل کے مقابلہ میں اپنا رد عمل ظاھر کیا ہے۔
 بحرین کے چار بزرگ علماء شیخ عبد الحسین الستری، سید جواد الوداعی، سید عبد اللہ الغریفی اور شیخ محمد صالح الربیعی کی طرف سے دئے گئے اس بیان میں آیا ہے کہ ھم اس شرمناک اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور بحرین کے غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن انداز میں احتجاج کر کے اس اقدام کی مذمت کریں۔
اس بیان میں علماء نے اس خطرناک اقدام کا ذمہ دار بحرین میں موجود نظام کو ٹھہراتے ھوئے تاکید کی ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام ھر گز اپنے دینی رھبر پر حملے کے مقابلہ میں خاموشی سے نھ بیٹھیں۔
 اھلبیت (ع) اسمبلی کا مذمتی بیان
اھلبیت(ع) عالمی اسمبلی آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملے کو تمام علمائے اسلام اور تمام بحرینی عوام پر حملے کے مترادف جانتی ہے اور اپنے سے مربوطہ تمام تنظیموں اور شخصیتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ آل خلیفہ کے اس اقدام کی نسبت اپنا رد عمل ظاھر کریں۔
نیز یہ واضح طور پر کھہ دینا چاھتی ہے کہ آیت اللہ قاسم اور بحرین کے دیگر علماء کو اگر کسی قسم کا جانی گزند پھنچا تو اس کا ذمہ دار اس ملک کا حاکم " حمد بن سلطان" اور آل سعود ھوں گے جنھوں نے دو سال سے زیادہ عرصے سے اس ملک پر قبضہ جما رکھا ہے اور لوگوں کی اذیت و آزار کا باعث بنے ھوئے ہیں۔
عراقی علماء کی مذمت
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سینئر رھنما شیخ جلال الدین الصغیر نےکھا ہے کہ بحرین میں علماء اور عوام کی بے حرمتی کا خاتمہ ھونا چاھیے۔
العراق نیوز کے مطابق شیخ صغیر نے جن کا شمار عراق کے علماء میں ھوتا ہے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے درندوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

حزب اللہ کامذمتی بیان
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں آل خلیفہ کے حملے کو دینی اور اسلامی اقدار کی توھین اور اسلامی ومذھبی شخصیات پر آشکارا حملہ قراردیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی علماء کے خلاف بربریت اور بھیمانہ جرائم سے روکنے کی کوشش کریں ۔ حزب اللہ نے بحرینی عوام پر بھی زوردیا ہے کہ وہ بحرین کے ممتاز عالم دین کی حمایت کریں ۔
شیخ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کی مذمت میں مظاھرے
آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کی مذمت میں بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاھرے کر کے آل خلیفہ کے اس بھونڈے اقدام کی مذمت کی۔
یاد رھے کہ بحرین کی حکومت نے ایک ماہ میں تین سو انقلابیوں کو جیلوں میں بند کیا
عباس عمران نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو میں کھا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے گذشتہ ماہ تین سو انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے اور انھیں جن جیلوں میں ڈالا گيا ہے ان کے حالات نھایت نامناسب ہیں۔
عباس عمران نے کھا کہ حسن مشیمع، عبدالوہاب حسن، ناجی فتیل، اور ھشام الصباغ بدستور آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی مصیبتیں جھیل رھے ہیں جس سے آل خلیفہ کے ھاتھوں انقلابیوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری اور عوام کی سرکوبی کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے کھا کہ آل خلیفہ کی شاھی حکومت کی بربریت کے باوجود ملت بحرین اپنی تحریک جاری رکھنے کي اور آل خلیفہ اصلاحات اور گفتگو کے بھانے ملت بحرین کی تحریک پر پرڈہ ڈالنے کی کوشش کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh