www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

روس کے بارہ جنگي جھاز شام کے ساحلوں پر پھنچ گئے ہيں۔

رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ روس کے کم از کم بارہ جنگي جھاز دمشق حکومت کي حمايت کے لئے، شام کے ساحلوں پر پھنچ گئے ہيں -

ايک اور رپورٹ کے مطابق روس نے حکومت شام کو اپنے دفاع کے لئے، سمندر سے سمندر ميں مار کرنے والے جديد ترين ميزائل بھي ديديئے ہيں - دوسري جانب روس کے صدر نے شام کے بحران کو فوري طور پر سياسي طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-
رشيا ٹوڈے کےمطابق صدر ولادي مير پوتن نے ساحلي شھر سوچي ميں جنوبي افريقا کے صدر جيکب زوما کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافيوں سے بات چيت کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام کے بحران کو بيروني مداخلت کے بغير حکومت اور مخالفين کے درميان مذاکرات کے ذريعے حل کئے جانے کي ضرورت ہے- روس کے صدر نے کھا کہ ان کا ملک بحران شام کے فوري اور پرامن تصفيے کي کوشش جاري رکھے گا- واضح رھے کہ سعودي عرب، قطر، ترکي ،امريکہ ، فرانس ، برطانيہ اور اسرائيل مارچ دوھزار گيارہ سے دھشتگرد گروھوں کي مدد سے دمشق حکومت کا تختہ الٹنے کي کوشش کررھے ہيں-
مغرب اور اس کے اتحاديوں کے برخلاف روس بحران شام کو مذاکرات کے ذريعے حل کرانے کا طرفدار ہے-
 

Add comment


Security code
Refresh