www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

دنیا بھر میں مسلمانوں بلکہ انسانیت کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے ہے، دنیا میں جھاں بھی دھشت گردی ہے اس کی پشت پر اسرائیل اور امریکہ ہے۔

 

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ایم اے جناح روڈ سے کراچی پریس کلب تک امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ھزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین نے شرکت کرکے امریکہ سے اظھار بیزاری کیا۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے ھوا جو ایم اے جنا ح روڈ سے ھوتی ھوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذید ھوئی۔ ریلی سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، علامہ صادق رضا تقوی سیکرٹری جنرل کراچی مجلس وحدت مسلمین، علامہ دیدار علی جلبانی رھنما ایم ڈبلیو ایم، محفوظ یار خان رھنما عوامی مسلم لیگ نے خطاب کیا۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ھوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کھنا تھا کہ 16 مئی کے دن باقاعدہ ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر کے یھودیوں کو فلسطین کی پاک سرزمین پر لایا گیا اور یھاں کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتھا کردی، ایک طرف انکی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا رھا تو دوسری طرف فلسطینیوں کے نوجوانوں کو اغواء کیا جاتا رھا۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کھنا تھا آئی ایس او کو سلام پیش کرتا ھوں جو روز اول سے حقیقی دشمن کو عوام کے سامنے لاتے رھے ہیں، امریکہ مردہ باد کا نعرہ ھم نے امام خمینی رہ سے لیا اور آج دنیا دیکھے ھر بچہ امریکہ مردہ باد کے نعرہ سے واقف ہے۔
شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ھوئے محفوظ یار خان کا کھنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں بلکہ انسانیت کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے ہے، دنیا میں جھاں بھی دھشت گردی ہے اس کی پشت پر اسرائیل اور امریکہ ہے، جس کی واضح مثال شام کے حالات ہیں وھاں کے دھشت گرد اسلام کا لبادہ اُڑھ کر مقدسات کی توھین کر رھے ہیں۔ صحابی رسول (ص) حجر بن عدی (رض) کے مزار کی شھادت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مسلمان نھیں بلکہ امریکہ کے افراد ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ھوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی کا کھنا تھا کہ اسرائیل شر مطلق ہے اس سے خیر کی توقع کرنا بے وقوفی ہے۔ مردہ باد امریکہ ریلی ھم نے دنیا کو غاصب صھونیوں کا اصل چھرہ دکھانے کے لیے نکالی اس کا حکم ھمیں شھید قائد نے دیا اور انکے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کیا، اس عظیم و شان ریلی پر تمام شرکاء ریلی کو مبارک باد پیش کرتا ھوں اور سلام پیش کرتا ھوں کہ اس گرمی میں انھوں نے ریلی میں شرکت کرکے امریکہ اور اسرائیل سے اظھار بیزاری کیا، دنیا بھر میں جھاں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ھستی سے مٹانا ہے۔
محمد عابدی کا مزید کھنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے اسلام اور اسلامی ممالک پر ضرب لگانے کے لیے پھلے اسرائیل کا مسلمانوں کے سر پر لا کھڑا کیا، پھر ان کے زر خرید غلاموں کے ذریعے اسلامی ممالک میں امریکی اسلام کے نفاذ کے فنڈنگ شروع کر دی، جسکا نتیجہ آج آپ کے سامنے ملک عزیز پاکستان میں جگہ جگہ دھشت گردی کی صورت میں سامنے ہے۔ اب شام میں دنیا بھر سے امریکی اور اسرائیلی غلام جو اسلام کا لبادہ اُڑھے ھوئے ہیں شام میں جمع کیا گیا اور انقلاب کے نام پر مظلوم مسلمانوں کو قتل، مقدسات اور مزارات پر حملہ کروائے جا رھے ہیں، صحابی رسول (ص) حجر بن عدی (رض) کے مزار کو شھید اور ان کے جسد مبارک کی بے حرمتی کی گئی، کوئی مسلمان ایسی گھناؤنی حرکت نھیں کرسکتا، درحقیقت یہ لوگ تل ابیب کے زر خرید غلام ہیں۔ ایسے افراد کے لیے خدا کا ارشاد مبارک ہے، ان کے دلوں پر مھر لگ چکی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ھوئے رھنماؤں کا کھنا تھا کہ ھم ولی امر مسلمین جھاں امام سید علی خامنہ ای سے مربوط ہیں اور دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرتے رھیں گے، شام کے حالات قابل تشویش ہیں، ھم امریکہ کو بتا دینا چاھتے ہیں کہ اگر شام میں مقدسات کی توھین بند نہ ھوئی تو امریکی سفارتخانہ ھماری پھنچ سے دور نھیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh