www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شھر مالاکنڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ھو گئے ہیں۔

 

مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے باز درہ بالا کی دو مساجد میں اس وقت دھماکے کئے گئے جب مساجد میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا۔ دھماکے سے دونوں مساجد کو شدید نقصان پھنچا اور ایک مسجد کی چھت بھی شھید ھو گئی جبکہ دوسری مسجد میں آگ بھڑک اٹھی۔ دونوں دھماکے مساجد کے اندر کئے گئے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پھنچ گئیں ہیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی بھی ممکنہ دھشتگردی کے پیش نظر حفاظتی انتظام اور اداروں کو ھائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh