اسلامی جمھوریہ ایران اور ھندوستان کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلقات فروغ پائيں گے۔
ھندوستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت سے تعلق رکھنے والا ایک سو چالیس ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں ایران کے دورے پر ہے اور تھران میں انیس سے اکیس مئی تک ھندوستان کی پھلی تخصصی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ جمعرات کے روز سے ایران کا دورہ کرنے والے اس چالیس رکنی وفد کی قیادت ھندوستان کی ٹیکسٹائل کی وزارت کی سیکرٹری محترمہ زھرہ چٹرجی کر رھی ہیں۔ تھران میں ھندوستان کی ٹیکسٹائل کی نمائش میں ھندوستان کی ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ ساٹھ سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔
واضح رھے کہ ایران اور ھندوستان کے درمیان گزشتہ سال تجارتی لین دین کی شرح تقریبا سترہ ارب ڈالر رھی اور دونوں ملکوں کے حکام آئندہ چار سال کے دوران اس کو بڑھا کر پچیس ارب ڈالر سے زائد کرنا چاھتے ہیں۔