www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ترکی کے صوبے حاتی کے شھر ریحانی میں ھزاروں افراد نے مظاھرے کئے اور وزیر اعظم طیب اردگان سے استعفی کا مطالبہ کیا۔ مظاھرہ دو بم دھماکوں میں ۴۰ افراد کی ھلاکت کے بعد کیا گیا۔

 

مشتعل مظاھرین کا کھنا تھا کہ شھر میں نا امنی اردگان کی شام کے بارے میں پالیسیز کا نتیجہ ہیں۔ شھر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور دھماکوں کی جگہ پر چیک پوانٹس قائم کر دی گئی ہیں۔
در ایں اثنا انقرہ میں بھی ایک مظاھرہ کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے حکومتی پالیسیز کے خلاف مظاھرہ کیا اور ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے خلاف نعرے لگائے اور ان ے استعفی کا مطالبہ کیا۔
ترکی میں شام کی موجودہ حکومت کی مخالفت اور باغیوں کی مدد کرنے کی وجہ سے موجودہ وزیر اعظم طیب اردگان کو شدید تنقید کا سامنا ہے اورعوام کی جانب سے ھر روز حکومت مخالف مظاھرے کئے جا رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh