کینیڈین وزیر اعظم اسٹیفن ھارپر اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیز کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں میں ہیں۔
کینیڈا میں ایک آزاد ریفرینڈم میں بیاسی فیصد افراد نے اسرائیل سے متعلق ھارپر کی پالیسیز پر تحفظات کا اظھار کیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگار مائکل رابنسن کا کھنا ہے کہ ھم کینیڈا میں اس بات کا مشاھدہ کر رھے ہیں کہ یھاں پر فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی جارھی ہے کہ جو اس سر زمین کے اصلی حقدار ہیں۔ اور یہ بات قابل قبول نھیں کہ موجودہ وزیر اعظم اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا قانونی جواز پیش کر رھے ہیں۔
نومبر ۲۰۱۲ءمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی باضابطہ رکنیت کے لئے رائے شماری کی تھی جس میں ۱۳۹ ممالک نے اس کے حق میں جبکہ ۴۱ نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے تھے۔ اسرئیل اور امریکہ سمیت کینیڈا مخالف ممالک میں شامل تھا۔