عرب سوشل میڈیا نے حجر بن عدی کی نبش قبر کرنے والے ایک مجرم کی گرفتار کی خبر دے کر اس کی تصویر شائع کی ہے ۔
عرب سوشل میڈیا نے حجر بن عدی کی نبش قبر کرنے والے ایک مجرم کی گرفتار کی خبر دے کر اس کی تصویر شائع کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق عرب سوشل نٹ ورکنگ پر اس مجرم کی ایسی تصویر شائع کی ہے جس سے یہ معلوم ھوتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اس ملعون کا سر قلم کیا ہے۔
عراق کی نیوز ایجنسی "براثا" نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ھوئے بیان کیا ہے کہ یہ مجرم شامی فوج سے وابستہ ایک عوامی گروہ کے ذریعہ گرفتار ھوا ہے۔
البتہ اس خبر کا کوئی موثق منبع نہ ھونے کی وجہ سے صرف اطلاع کے لیے نشر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ۲ مئی جمعرات کو تکفیری دھشتگردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے عدرا میں واقع صحابی رسول(ص) جناب حجر بن عدی (رض)کے مزار پر حملہ کر کے ضریح کو منھدم کر دیا اور قبر کھود کر جسد مقدس کو نامعلوم مقام پر دفن کر دیا ہے۔