شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے انکے جمارایا نامی ایک ریسرچ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جو کہ دمشق کے نزدیک واقع تھا۔
حملے کے فورا بعد تل ابیب کی جانب سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ ھم نے آج ایک بازی پلٹنے والے حملے کے ذریعے ایک اھم ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے ان باغیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے جن کو ھماری فوجیں مسلسل اپنے عتاب کا نشانہ بنا رھی ہیں۔
جنوری کے مھینے میں بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کے اسی ریسرچ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
شام میں تیزی سے باغیوں کا صفایا جاری ہے اور مختلف شھروں میں بڑے پیمانے پر انکے ٹھکانوں کو تباہ کیا جارھا ہے۔
واضح رھے کہ بوکھلاھٹ کا شکار مغربی حمایت یافتہ دھشت گرد اب تکفیری اور غیر انسانی فعل انجام دینے سے بھی گریز نھیں کر رھے اور حال ھی میں صحابی رسول(ص) حضرت حجر بن عدی(رض) کے مزار کی تخریب اور نبش قبر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔