www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کھا ہے کہ علاقے اور دنیا میں شام کے حقیقی دوست موجود ہیں،

 جو کسی صورت بھی امریکہ، اسرائیل یا تکفیریوں کے ھاتھوں شام کی حکومت کو ختم نھیں ھونے دیں گے۔ سید حسن نصراللہ نے ان خیالات کا اظھار حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار پر لائیو خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انھوں نے کھا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مخالفین فوجی طاقت کے ذریعے ان کی حکومت نھیں گراسکتے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کھنا تھا کہ شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں اور ان کے علاقائی سرپرستوں نے اپنے مغربی حمایتیوں کو یقین دھانی کروائی تھی اور کھا تھا کہ وہ دو ماہ کے اندر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرا دینگے، لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نھیں ھوسکے اور نہ ھی آئندہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ھو پائیں گے، سید حسن نصراللہ نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ شامی عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
المنار ٹی وی پر اپنے نشری خطاب میں شام میں سرگرم عمل تکفیریوں کی طرف حضرت زینب (س) کے روضے کو شھید کرنے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے ان کا کھنا تھاکہ بعض مسلح گروہ حضرت زینب (س) کے روضےسے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں، جس کی وجہ سے وھاں کی صورتحال خاصی نازک ہے۔ تکفیریوں نے دھمکی دی ہے کہ شام پر تسلط حاصل کرنے کی صورت میں حضرت زینب (س) کے روضے کو شھید کر دیں گے، اس طرح کے اقدام کے بھیانک نتائج برآمد ھوں گے۔ سید حسن نصر اللہ کا کھنا تھا کہ جو لوگ حضرت زینب (س) کےروضےکے دفاع کے لئے شھید ھو رھے ہیں وہ بلا شبہ ایک فتنے کو روکنے کی کوشش کر رھے ہیں، حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری کا کھنا تھا کہ حضرت زینب (س) کے روضےکا دفاع اور تکفیریوں کو روضہ مبارک کے انھدام سے روکنا واجب ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینب (س) کے روضے کو نقصان پھنچا تو حالات قابو سے باھر ھوجائیں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh