www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آل خلیفہ حفاظتی دستوں کے ھاتھوں پانچ سالہ بحرینی بچے کی زخمی شدہ آنکھ کو سنگاپور استپال میں دو ھفتہ زیر علاج رکھنے کے بعد نکال دیا گیا۔ 

 

دو ھفتہ پھلے آل خلیفہ حفاظتی دستوں کی طرف سے ماری گئی چھرے دار گولیوں کے نتیجے میں بحرین کے پانچ سالہ بچے احمد النھام کی آنکھ زخمی ھو گئی تھی جسے سنگاپور اسپتال میں معالجہ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا دو ھفتہ زیر علاج رھنے کے بعد آخر کار اس معصوم بچے کو اپنی آنکھ سے محروم ھونا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ اس پانچ سالہ بچے کی آنکھ اس وقت آل خلیفہ کی چھرے دار گولیوں کا نشانہ بنی جب وہ اپنے باپ کے ھمراہ مچھلی خریدنے بازار جا رھا تھا۔
واضح رھے کہ بحرین کے عوام دو سال سے اس ملک کے ظالمانہ حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رھے ہیں اور اس ملک میں حاکم آل خلیفہ کے حفاظتی دستے انھیں کچلنے کے لیے کسی طرح کا غیر انسانی عمل انجام دینے سے گریز نھیں کرتے۔
 

Add comment


Security code
Refresh