www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا كي ايك خصوصيت جو ان كو چاھنے والي عورتوں كے لئے آئڈيل بن سكتي ہے

وہ پردہ اور پاكدامني كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري ہے ۔ پردہ اور نامحرموں سے دوري مسلمان عورت كے لئے بھت ھي اھم ہے ۔ پردہ دار عورتوں كو بين الاقوامي سطح پر اپنے پردے كي حفاظت كرني چاھئے ، اور جو لوگ خود كو حضرت زھرا (س) كي كنيز كھتي ہيں انھيں آنحضرت(س) كے نقش قدم پر چل كر انساني كرامت اور حجاب كي حفاظت كرنا چاھئے ۔
بسم الله الرحمن الرحيم
اللهم صل علي الصديقة الطاهرة سيدة نساء العالمين و علي ولدها الذي بشرها به خاتم النبيين صلوات الله عليه و آله، بقية الله في ارضه ارواح العالمين له الفداء۔
معصومين عليھم السلام كي حيات طيبہ كے احساس برانگيز اور معرفت بخش جلووں ميں سے ايك يہ ہے كہ ھر دور ان كي ساري زندگي عالم بشريت كے لئے سعادت بخش اور عظيم ھدايتوں كے پيغامات سے آميختہ ہے ۔ ان كي خاص سيرت يہ ہے كہ ان ميں سے ھر ايك كو اپنے اپنے زمانے ميں خاص شرائط و حالات كا سامنا كرنا پڑا اور انھوں نے ھر شرائط و حالات ميں دين خدا كي سربلندي اور لوگوں كو گمراھي سے نجات دلانے كے لئے بنيادي كردار ادا كيا ۔
ان ميں سے ھم ان ايام كي مناسبت كے پيش نظر حضرت زھرا سلام اللہ عليھا كي سيرت كو يھاں پر پيش كرنے جا رھے ہيں جو اپني جگہ پر خاص امتياز كي حامل ہے ۔ اگر چہ حضرت زھرا(س) كي ظاھري عمر ظلم و ستم كي وجہ سے بھت ھي كم ھوگئي اور عين شباب كے عالم ميں آپ اپنے معبود سے جا مليں ليكن اسي مختصر زندگي ميں انھوں نے ايسے مواقف كا اظھار فرمايا كہ جو پوري تاريخ ميں تمام لوگوں كے لئے بالخصوص مسلمانوں كے لئے حق نما چراغ كي حيثيت ركھتے ہيں ۔
خدا كي معرفت اور اس پر ايمان ، عبادت و بندگي ، زھد اور دنيا سے بے توجھي ، احسان و ايثار اور رحمدلي ، شوھر كي خدمت اور تربيت فرزند ، اسلام كي جانب سے عورتوں كو ملنے والي كرامت و شرافت كي حفاظت ، پاكدامني اور پردہ داري كي رعايت ، سورہ احزاب ميں عورتوں كے لئے بيان شدہ صفات كے اظھار ميں جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ عليھا كي سيرت بے مثال تھي ۔ آج بھي اسلامي معاشرے كي عورتوں كو انھيں كي طرح اپني عزت اور اسلامي عفت كي حفاظت كرنا چاھئے اور ان كي سيرت كو اپنا آئيڈيل بنانا چاھئے ۔ جناب زھرا (س) عالم انسانيت كے لئےصرف ايك آئيڈيل ھي نھيں بلكہ ساري بشريت كے لئے باعث افتخار ہيں ۔ ان كا اميرالمومنين عليہ السلام كي برحق ولايت كي حمايت اور اس كا دفاع كرنا ،ان ظالم و ستمگروں سے جھاد كرنا جو اسلام كي حمايت اور اسلامي عدالت كے نام سے امام عادل كو اپنے راستے سے ھٹانا چاھتے تھے ، اور پھر اسي راہ ميں آپ كي شھادت سب كچھ ايك درس ہے ۔
آنحضرت كي ايك خصوصيت جو ان كو چاھنے والي عورتوں كے لئے آئڈيل بن سكتي ہے وہ پردہ اور پاكدامني كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري ہے ۔ پردہ اور نامحرموں سے دوري مسلمان عورت كے لئے بھت ھي اھم ہے ۔ پردہ دار عورتوں كو بين الاقوامي سطح پر اپنے پردے كي حفاظت كرني چاھئے ، اور جو لوگ خود كو حضرت زھرا (س) كي كنيز كھتي ہيں انھيں آنحضرت كے نقش قدم پر چل كر انساني كرامت اور حجاب كي حفاظت كرنا چاھئے ۔
خداوند عالم ھميں ولايت اھلبيت عليھم السلام كي نعمت اور دين و احكام شرع كا قدردان قرار دے اور ھم ان احكام كو مقدس سمجھتے ھوئے انھيں اپنے لئے باعث فخر سمجھيں ۔
ميں اپني جانب سے ان تمام لوگوں كا شكريہ ادا كرتا ھوں جو ولادت حضرت صديقہ طاھرہ (س) پر محفل جشن منعقد كر رھے ہيں اور مكتب حضرت زھرا (س) كي ترويج و تبليغ كر رھے ہيں ۔ انشاء اللہ سب كي خدمات حضرت ولي عصر ارواح العالمين لہ الفدا كي بارگاہ عالي مورد قبول ھو اور آنحضرت كے قلب مبارك كے سرور كا باعث بنے ۔

والسلام عليكم و رحمۃ اللہ وبركاتہ
لطف اللہ صافي  

Add comment


Security code
Refresh