بحرین میں انسانی حقوق کی نگرانی کے مرکز کے آرگنائزر منذر الخور نے کھا ہے کہ آل خلیفہ حکومت ملک میں مساجد
اور دوسرے مقدس مقامات پر حملوں اور ان کے انھدام کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہے۔
منذر الخور نے العالم ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے مساجد کے انھدام کے خلاف ملت بحرین کے مظاھروں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھاکہ بحرین میں جن مساجد کو منھدم کیا جارھا ہے ان میں سے زیادہ کا تعلق اھل تشیع کے ساتھ ہے۔ اور آل خلیفہ کی شاھی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں عوامی تحریک کو دبانے کے مقصد سے ان مساجد کو منھدم کررھی ہے۔
انھوں نے بحرین میں مساجد کے انھدام کو آل خلیفہ کی شاھی حکومت کے دین مخالف اقدامات کا حصہ قرار دیا اور کھا کہ بحرین کی حکومت کی جانب سے شھریوں کے خلاف انجام دیۓ جانے والے اقدامات اس ملک کے انقلابی عوام کو اپنے مقاصد تک رسائي کے سدراہ نھیں ھوسکتے ہیں۔