www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رینجرز کے ھاتھوں گرفتار ھونے والے کالعدم تحریک طالبان افغانستان (غازی فورس) کے دھشت گردوں عمران جمشید ،محمد عرفان بلوچ 

،محمد عادل ،محمد طارق ،محمد سلیم اللہ عرف علی انجم سے حالیہ بم دھماکوں کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان سابق صدر پرویز مشرف اور ڈیفنس کی رھائشی ان کی بھن کے گھر اور قافلوں کو بم سے اڑانے کے علاوہ ایس ایس پی چودھری اسلم اور ایس ایس پی فاروق اعوان ،متحدہ کورنگی سیکٹر کے انچارج رئیس مما ،انسپکٹر انور جعفری کو قتل کرنا چاھتے تھے ۔ملزمان سے متحدہ ،اے این پی کے دفاتر میں بم دھماکوں کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ملزمان کے ساتھیوں نے مذکورہ تمام کارروائی کیلئے ریکی مکمل کرلی تھی جبکہ ملزمان کی سربراھی نعیم بخاری کررھا تھا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں غازی فورس کے نام سے نیا گروپ بنایا ھوا ہے جس میں سلیم اللہ عرف نجم ،ابو سفیان عرف کاشف ،اسماعیل ،محمد عادل عرف عثمان ،عبدالغفار ،وسیم کمانڈو ،مولوی عبداللہ ،کمانڈو بابو اور دیگر شامل ہیں ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ڈیفنس میں سابق صدر پرویز مشرف کی بھن کے گھر کی ریکی مکمل کرلی تھی اور گرفتار نہ ھوئے ھوتے تو اب تک دھماکہ ھوجاتا ۔ملزمان کے مطابق کالعدم جماعت کے امیر نعیم بخاری نے کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر ایس ایس پی چودھری اسلم ،ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور ریکی بھی مکمل کرلی ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی اور وہ لیاری ،کورنگی کے رھائشی ہیں ۔ملزمان عرفان نے جوڑیا بازار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں اور تاجروں کو اغواء کرکے بھاری رقوم وصول کرکے فنڈنگ کا اعتراف کیا ۔ملزم سلیم اللہ عرف نجم نے کورنگی میں متحدہ کے کارکن عامر عرف پنڈت کو قتل کیا جس کا ٹچ سلطان کپل نے دیا تھا ۔ملزم نے متعد دگھروں میں ڈکیتی کے دوران کئی تولہ سونا اور 15لاکھ روپے نقدی لوٹی اور رقم فندڈ میں جمع کرادی ۔ملزم طارق نے اعتراف کیا کہ وہ مھاجر قومی موومنٹ کیلئے کام کرتا رھا اور اس کے بعد اس نے معافی نامہ جمع کراکر اپنے ساتھیوں عابد کونسلر ،ظفر عرف فیصل ،میڈنگ ،جاوید اعجاز عرف کالا ،عثمان ،عزیز ،حسن ملال ،عارف کالا ،اسلم کلو ،عبدالقادر اور دیگر کے ھمراہ 3افراد عامر ،اصغر اور دل محمد کو گورنگی لانڈھی میں قتل کیا ،ملزم محمد عادل نے بتایا کہ وہ پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا ۔ملزم عمران جمشید نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ وہ 3سے 4بار گرفتار ھو کر جیل جاچکا ہے اور 1998سے کالعدم جماعت جیش محمد سپاہ صحابہ کیلئے کام کررھا ہے ملزم کا کام کالعدم جماعت کیلئے چندہ اکٹھا کرنا اور نعیم بخاری کو پھنچانا تھا ۔ملزم عمران جمشید نے انکشاف کیا کہ ایس ایس پی کے رھنما الیاس زبیر اور ملزم کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب سے اچھے تعلقات تھے اور وہ اپنے دو ساتھی شوکت چاند اور گلاب خان کو قتل کرنا چاھتے تھے مذکورہ بات ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے الیاس زبیر کو بتائی تھی جس پر الیاس زبیر نے دونوں فریقین میں صلح کرادی تھی ۔ملزم کو سی آئی ڈی سول لائن نے گرفتار کیا تھا اور چار روز کی تفتیش کے بعد مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر رھا کردیا تھا ۔ ملزم کا کھنا تھا کہ وہ انسپکٹر انور جعفری کا بھی دوست ہے اور وہ اسے بھی نعیم بخاری کے کھنے پر قتل کرنا چاھتا تھا ۔ذرائع کا کھنا ہے کہ ملزمان سے متحدہ ،اے این پی کے انتخابی دفاتر پر ھونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے بھی تفتیش جارھی ہے. 

Add comment


Security code
Refresh