ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے اسلامی جمھوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے امریکہ کے دھرے رویۓ پر تنقید کی ہے۔
علی اصغر سلطانیہ نے جنیوا میں این پی ٹی نظر ثانی اجلاس کے دوران دسمبر کے مھینے میں ستائيسویں ایٹمی تجربے کی بناء پر امریکہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کھا کہ یہ تجربہ عالمی معاھدوں کے منافی ہے۔
علی اصغرسلطانیہ نے مزید کھاکہ امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور کینیڈا دوسرے ممالک کے ساتھ اپنا ایٹمی تعاون بڑھانا چاھتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے جاری کردہ اعلامیوں میں اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ ایران این پی ٹی معاھدے پرعمل نھیں کر رھا ہے حالانکہ ان کو این پی ٹی معاھدے کا رکن ھونے اور ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے کے باعث اسلامی جمھوریہ ایران کی قدردانی کرنی چاھۓ نہ کہ اسے اپنی تنقید کا نشانہ بنانا چاھۓ۔
علی اصغرسلطانیہ نے مزید کھا کہ نئے نئے ایٹمی ھتھیار بنانا انسان کی بقا کے لۓ بھت بڑا خطرہ ہے۔