www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شمالی کوریا سے

 غیرملکی سفارت کاروں کے انخلا کی اس ملک کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
سید عباس عراقچی نے دس اپریل سے قبل غیرملکی سفارت کاروں کو شمالی کوریا سے واپس چلے جانے کی اس ملک کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کھا کہ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کھا ہے کہ اگر انھیں اپنے دفاتر اور ملازمین کی سکیورٹی درکار ھو تو وہ دس اپریل تک اسے آگاہ کر دیں۔ انھوں اس سوال کے جواب میں کہ کیا شمالی کوریا میں موجود ایرانی سفارت کار وھاں سے نکل گئے ہیں یا انھیں وھاں سے نکالنے کا پروگرام ہے، کھا کہ مسئلے کی حساسیت کو دیکھتے ھوئے موجودہ حالات کا جائزہ لے رھے ہیں۔
واضح رھے کہ اس سے قبل بھت سے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا نے غیرملکی سفارت کاروں کو دس اپریل تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے
 

Add comment


Security code
Refresh