توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کھا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ھوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی جانب سے ایران کی تیل کی پیداوار اور عالمی منڈیوں میں اس کے تیل کی فروخت کو محدود کرنے کی کوششوں کے باوجود توانائي کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ سے ظاھر ھوتا ہے کہ مغرب کی پابندیوں نے ایران کی تیل کی برآمدات پر کوئی خاص اثر نھیں ڈالا ہے۔
توانائی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کہ جو تیل درآمد کرنے والے اٹھائیس ممالک کو تیل کی پالیسیوں کے شعبے میں مشورے دیتی ہے، فروری کے مھینے میں ایران کی تیل کی برآمدات روزانہ بارہ لاکھ اسی ھزار بیرل رھی ہیں جبکہ جنوری کے مھینے میں یہ برآمدات گيارہ لاکھ تیس ھزار بیرل روزانہ تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا ھندوستان جاپان اور چین جیسے ممالک ایران سے تیل کی خریداری بدستور جاری رکھے ھوئے ہیں۔