www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوبی ایران میں واقع بوشھر صوبے میں

 آنے والے زلزلے کے بعد اپنے پیغام میں اس زلزلے سے متاثرہ افراد کے لۓ صبر اور اجر کی دعا فرمائي ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا ترجمہ یہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 مجھے صوبۂ بوشھر میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ھونے والے جانی اور مالی نقصانات کی افسوسناک اور المناک خبر موصول ھوئی ہے۔ میں خدا تعالی کی بارگاہ میں اس واقعے میں جاں بحق ھونے والوں کے لۓ رحمت اور مغفرت اور زخمیوں کے لۓ شفا اور جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین کے لۓ صبر اور اجر کی دعا کرتا ھوں ۔ اس صوبے میں موجود ولی فقیہ کے قابل احترام نمائندے اور دوسرے متعلقہ حکام پر لازم ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی نجات اور جن کا مالی نقصان ھوا ہے ان کی مدد کے لۓ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائيں۔ مجھے امید ہے کہ ملک بھر کے عوام ھمیشہ کی طرح متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا درخشاں کردار ادا کریں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh