اسلامی جمھوریہ ایران کے جنوبی علاقے بوشھر میں آنے والے شدید زلزلے نے تباھی مچا دی
جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ھوئے ۔
فارس نیوز کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر بائيس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے بوشھر کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ ایک تھی۔ آنے والے شدید زلزلے نے تباھی مچا دی اور اب تک 35 افراد جاں بحق اور850 سے زائد زخمی ھوئے جبکہ لا تعداد گھر مٹی کےڈھیر میں تبدیل ھو گئے ۔ جبکہ زلزلے کےبعد انتیس آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔
زلزلے کےبعد شھر شنبہ میں کرائسس مینجمینٹ سنٹر قائم کردیا گيا ہے اور امدادی کاروائياں بڑے پیمانے پر جاری ھیں۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بوشھر ایٹمی بجلی گھر کو کوئي نقصان نھیں پھنچا اور یہ ایٹمی بجلی گھر معمول کے مطابق کام کررھا ہے۔
جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ایران سمیت عرب امارات، عمان، قطر اور سعودی عرب میں بھی محسوس کئے گئے تاھم ایران کے علاوہ کسی اور ملک سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نھیں ھوئی ہے۔