www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آیت اللہ مدرسی:

آیت اللہ مدرسی نے اپنے بیان میں شیخ االنمر کے خلاف کاروائی کرنے والی سعودی عدالتوں کی شدید مذمت کرتے ھوئے

 تمام مومنین بالخصوص علمائے اعلام سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں بسنے والے محبان اھلبیت (ع) پر ڈھائے جانےوالے ظلم و ستم کو رکوانے اور ان کے جائز حقوق دلوانے کے لیے بھرپور تلاش و کوشش کریں۔ 
آیت اللہ محمد تقی مدرسی نے ایک اھم بیان صادر کر کے حجت الاسلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کی نسبت سعودی اٹارنی جنرل کی طرف سے سزائے موت کے لیے صدور حکم کے مطالبہ کی شدید مذمت کی۔
اس بیان میں آیت اللہ مدرسی نے کھا ہے کہ ھم تمام مومنین بالخصوص علمائے اعلام سے تقاضا کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں شیعوں پر ھونے والے ظلم و ستم کو سد باب کرنے اور ان کی جائز حقوق دلوانے کی تلاش و کوشش کریں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں آل سعود کے اھلکاروں کی طرف سے عوام کو وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے وہ عوام جو اپنے جائز اور شرعی حقوق کا پر امن طریقہ سے مطالبہ کر رھے ہیں۔
حال حاضر میں بھت سارے علماء اور مومن جوان کال کوٹھریوں میں شدید شکنجوں کا شکار ہیں مخصوصا حضرت آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر حفظہ اللہ کہ جنھیں نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام کے جائز اور شرعی مطالبات کی حمایت کرنے کی وجہ سے سعودی اٹارنی جنرل نے ان کو سزائے موت دینے کے لیے صدور حکم کا مطالبہ کیا ہے۔
ھم آل سعود کی عدالتوں اور حفاظتی دستوں کی بد اخلاقیوں کو شدت سے محکوم کرتے ھوئے تمام مومنین بالخصوص علمائے اعلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ساکن مومنین پر ھونے والے ظلم و ستم کا سد باب کرانے اور ان کے آزادی سے کتاب خدا، سنت رسول (ص) اور سیرت ائمہ اطھار (ع) کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے جائز حقوق دلوانے کی تلاش و کوشش کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے بزرگ عالم دین، آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو ۸ مھینہ جیل میں بند کرنے کے بعد ۲۶ مارچ کو ریاض کے ھائی کورٹ سے اس ملک کے اٹارنی جنرل نے منجملہ، قطیف میں حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانا، ملک میں بیرونی مداخلت کے اسباب فراھم کرنا اور بحرین میں فساد کی حمایت کرنا، جیسے الزامات عائد کر کے ان کو سزائے موت دینے کے لیے صدور حکم کا مطالبہ کیا ہے!۔
 

Add comment


Security code
Refresh