سعودی عرب میں اس ملک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کی
درخواست کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مشرقی سعودی عرب کے عوام نے احتجاج کرتے ھوئے وسیع پیمانے پر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شھر العوامیہ میں حریت پسند جوانوں کی تحریک کی اپیل پر یہ نعرے کل رات لگائے گئے جبکہ آج اس حوالے سے احتجاجی مظاھرے کرنے کا اعلان کیا گيا۔ سعودی عرب میں اس شیعہ عالم دین کے خلاف جارحیت کے سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گيا ہے اور سعودی اٹارنی جنرل کی درخواست کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو خبردار کرتے ھوئے شیخ باقر النمر کی فوری اور غیر مشروط رھائی کا مطالبہ کیا گيا ۔ مجلس علمائے ھند نے بھی اس اقدام کی پرزور مذمت کی ہے ۔ واضح رھے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسیز نے گذشتہ سال 10/ جولائی کو معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی حالت میں بلا وجہ گرفتار کرلیا جس کی بناء پر پورے عالم اسلام خاص طور سے شیعیان جھان میں غم و غصے کی لھر دوڑ گئی ۔