www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق ٹیلی فونی بات چیت ھوئي ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے آج اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ٹیلی فونی رابطہ کیا اور ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے اس بات چیت میں آلماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے اگلے دور کے مذاکرات کے بارے میں اس امید کا اظھار کیا کہ یہ مذاکرات ایک مثبت عمل کا آغاز ثابت ھوں گے اور ان کے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ھوں گے۔
واضح رھے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات قزاقستان کے شھر آلماتی میں کل سے شروع ھورھے ہیں اور ان مذاکرات میں شرکت کے لئے اسلامی جمھوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی کی قیادت میں ایرانی وفد آلماتی پھنچ چکا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh