رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل انتھائی چھوٹا اورکمزور ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے آج مشھد مقدس میں واقع حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطھر میں نئے سال کی مناسبت سے ھونے والے زائرین کےعظیم اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے خبر دار کیا ہے کہ صیھونی حکام گاھے بگاھے اسلامی جمھوری ایران پر حملے کی دھمکیاں دیتے رھتے ہیں، لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اگر انھوں نے اس سلسلے میں کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو ایران تل آویو اور حیفا کو خاک میں ملا دے گا۔
رھبر انقلاب اسلامی کا کھنا تھا کہ گذشتہ سال اسلامی جمھوری ایران کے دشمنوں نے اقتصادی پابندیوں کی ذریعے ایران کو مفلوج کرنے کی سر توڑکوشش کی، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام ھوئے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کی اس وقت کی نالائق وزیر خارجہ نے اعلانیہ اس بات کا دعویٰ کیا کہ ھم اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو مکمل طور پر مفلوج اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے۔
رھبرانقلاب اسلامی کا کھنا تھا کہ ھم حقیقت پسند لوگ ہیں اور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان پابندیوں کی وجہ سے اسلامی جمھوری ایران پر کچھ دباؤ ضرور پڑا ہے اور ان کے کچھ منفی اثرات بھی مرتب ھوئے ہیں لیکن ان پابندیوں سے دشمن جو نتیجہ اور اھداف حاصل کرنا چاھتا تھا وہ اپنے ان اھداف کو حاصل کرنے میں مکمل طور ناکام ھوا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی کا کھنا تھا کا کہ دشمن کی ان اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے بھت سارے مثبت پھلو بھی ہیں اور ان میں سے سب سے بڑا مثبت پھلو یہ ہے کہ ملت ایران میں اندرونی طور پر بیداری پیدا ھوئی ہے اور انھوں نے اِس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ھوئے بھت سے شعبوں میں بڑی نمایاں ترقی کی ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی کا کھنا تھا کہ جب تھران کے ادویات بنانے والے ایٹمی ری ایکٹر کے لئے 20 فیصد یورینیم کی افزودگی کی ضرورت پڑی اور ھم نے اپنی اس ضرورت کا اظھار کیا تو مخالفین نے اسی کو بلیک میل کا ذریعہ بنا لیا، اور اپنی کڑی شرائط رکھنا شروع کر دیں، وہ سوچ بھی نھیں سکتے تھے کہ اسلامی جمھوری ایران کے ماھرین خود بھی یورینیم کو 20 فی صد افزودہ کرلیں گے۔ لیکن ملت ایران کے غیور فرزندوں نے ضرورت پڑنے پر یہ کارنامہ بھی انجام دے دیا۔
رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا کھنا تھا کہ دشمن نے سیاسی میدان میں بھی ملت ایران کو تنھا کرنے اور ملت ایران کے عزم و ارادہ کو متزلزل کرنے کی کوشش کی، لیکن عملاً صورتحال اس کے بالکل برعکس ثابت ھوئی۔ دشمن نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کو مزید سخت کیا اور اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ ان پابندیوں کے ذریعے اسلامی جمھوری ایران کو مفلوج کرکے رکھ دے گا لیکن خدا کا شکر کہ وہ اپنی اس کوشش میں بھی کامیاب نھیں ھوا۔
آپ نے فرمایا کہ دشمن نے تھران میں ھنے والی غیر وابستہ ممالک کی سربراھی کانفرنس کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی، اور اپنا پورا زور لگایا کہ اس کانفرنس میں اکثر ممالک کے سربراھان شرکت نہ کریں، یا دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت کو اس اجلاس میں بھیجیں، تاکہ اس کانفرنس کی اھمیت کو کم کیا جا سکے، تاھم گذشتہ سال تھران میں غیر وابستہ تحریک کے سربراھی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس میں بڑے پیمانے پر "نم" ممالک کے سربراھوں اور دوسرے اعلٰی حکام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا کہ اسلامی جمھوری ایران نہ صرف یہ کہ دنیا میں تنھا نھیں ہے بلکہ دنیا کے اکثر ممالک اسلامی جمھوری ایران کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
رھبر انقلاب اسلامی کا کھنا تھا کہ غیر وابستہ ممالک کے یہ سربراھان اور اعلٰی حکام اسلامی جمھوری ایران کی ترقی اور پیشرفت سے بھت حیرت زدہ ھوئے اور انھوں نے کھل کر یھاں بھی اس کا اظھار کیا اور اپنے اپنے ملکوں میں واپس جا کر بھی اس کا ذکر کیا اور اسے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے رواں سال کے جون میں ھونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کو بھرپورشرکت کی دعوت دی اورفرمایا کہ ایرانی عوام ان انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر دشمن کو مزید مایوس کردیں گے۔