سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں آج سینکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاھرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولمبو میں امریکی سفارت خانے کے سامنے آج سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاھرہ کیا، مظاھرین نے سفارت خانے کے سامنے سڑک بند کر کے ٹریفک بلاک کر دی اور امریکی صدر باراک اوباما اور ھندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموھن سنگھ کے خلاف نعرے لگائے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل آج امریکہ کی درخواست پر دو ھزار نو میں سری لنکا میں ھونے والی مسلح جھڑپوں اور جنگی جرائم کا جائزہ لینے والی ہے۔
امریکی حکومت نے انسانی حقوق کونسل کو ایک قرارداد کا مسودہ پیش کرکے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تامل ٹائیگرز کے خلاف سری لنکا کی فوج کی کارروائیوں کے دوران ممکنہ طور پر ھونے والے جنگي جرائم کے بارے میں تحقیقات انجام دے۔ ھندوستان نے بھی امریکی حکومت کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ھوئے اس قرارداد میں تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔