www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطین میں ھندوستان کے سفیر نے فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق ھندوستان کے موقف پر تاکید کی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی "وفا" کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ھندوستان کے سفیر "بی ایس مبارک "نے مغربی کنارے کے شھر ،اریحا میں منعقدہ ھندوستان کی اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعاون کے پروگرام "آیٹک" کی تقریب میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نئی دھلی ،انتخابات،بینک کاری ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں فلسطینیوں کو مدد دینے کےلئے تیار ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ فلسطینی قوم دنیا کے ذھین اور محنتی اقوام میں سے ہیں اور انھیں آزادانہ زندگی کا حق دینا چاھیئے ۔

اس موقع پر فلسطینی رھنما صائب عریقات نے فلسطینیوں کی مدد وحمایت پر مبنی ھندوستان کے موقف کوسراھتے ھوئے مھاتما گاندھی کے اس بات کی یاددھانی کی کہ "فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے"۔

Add comment


Security code
Refresh