www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین میں حکومت کے کارندوں نے ایک بار پھر مظاھرین پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے جد حفص میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے پر امن مظاھرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاھرین زخمی ھوگئے۔مظاھرین جمھوریت اور آزادی کے حق میں نعرے لگا رھے تھے۔بحرین کی سیکورٹی فورسز کے اھلکاروں نے کئي افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں گزشتہ دو سال سے عوام پر امن مظاھرے کررھے ہیں۔بحرینی عوام اپنے ملک میں جمھوریت اور آزادی کا مطالبہ کررھے ہیں۔اس دوران بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں نے پر امن مظاھرین پر بے بناہ ظلم کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں عام شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh