اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے،آیندہ ھجری شمسی سال کو پابندیوں کےخاتمے کا سال قرار دیا ہے ۔
وزیرخارجہ جناب علی اکبر صالحی نے آج تھران میں بنین کے وزیر خارجہ " نصیرو اریفاری باکو " کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ آیندہ ھجری شمسی سال کے روشن افق ، پابندیوں کا بتدریج خاتمہ ہے کھا کہ آیندہ سال ، پابندیوں کے خاتمے کے شعبے میں اچھی خبر کا سال ھوگا ۔ وزیر خارجہ صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ آلماتی مذاکرات میں ، مغرب کی جانب سے مواقف کو صحیح سمجھنے کی علامات ظاھر ھوئی ہیں وضاحت کی کہ ایران کبھی بھی مقابلے کے درپے نھیں رھا ، لیکن ایران نے ھمیشہ اپنی قومی حاکمیت اور آزادی و خود مختاری کا دفاع کیا ہے اور وقت گذرنے کے ساتھہ ساتھہ مغرب اس نتیجہ پر پھنچ چکا ہے کہ ایران ، مسلط کردہ مطالبات کے سامنےسرتسلیم خم نھیں کرے گا ۔ اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے مذاکرات کو صحیح سمت کا حامل قرار دیا اور کھا کہ وہ آلماتی مذاکرات " دو " کے حوالے سے پر امید ہے ۔ بنین کے وزیر خارجہ " نصیرو آریفاری باکو " نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے ازسر نو آغاز پر اطمینان کا اظھار کرتے ھوئے کہا کہ ان کا ملک مفید اور منصفانہ راہ حل تک پھنچنے کے لئے مذاکرات کے جاری رھنے کی حمایت کرتا ہے ۔