سعودی عرب کے مختلف شھروں میں عوام نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاھرے کرتے ھوئے وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض ،مکه ، مدینه ، بریده اور قطیف سمیت مختلف شھروں میں عوام نے کل جمعہ کو شاھی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال کر سیاسی قیدیوں کی فوری رھائی اور وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ مظاھرین نے سعودی عرب میں عوام پر تشدد کرنے اور انھیں کچلنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
ریاض کے الزلفی ،بریدہ ،قطیف اور عنیزہ میں سینکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی مظاھرے کرتے ھوئے گرفتار خواتین کے خلاف تشدد میں مرتکبین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رھے کہ انسانی حقوق کے مراکز کے مطابق سعودی عرب میں تیس ھزار سے زائد سیاسی قیدی جیلوں میں بند ھیں۔