پشاور کے علاقے محلہ باقر شاہ، مینا بازار میں واقع مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں
اب تک 4 افراد کے جاں بحق ھونے اور کئی افراد کے زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں.
دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے اس وقت کیا گیا جب نمازی مسجد میں ظھر کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے.
تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرھی ہیں جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رھے ہیں.
مینا بازار اور اس کے آس پاس کی تمام مارکیٹوں میں کاروبار بند کر دیا گیا ہے۔